عروج فاطمہ کی علی ظفر کے ساتھ ’لیلیٰ او لیلیٰ‘ کے ذریعے انٹری
بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ سے تعلق رکھنے والی جواں سالہ گلوکارہ نے علی ظفر کے ساتھ گانا گانے کی خواہش ظاہر کی تھی۔
موسیقار، گلوکار و اداکار علی ظفر نے پسماندہ ترین صوبے بلوچستان سے تعلق رکھنے والی جواں سالہ گلوکارہ عروج فاطمہ کے ساتھ اپنا کیا وعدہ مکمل کرتے ہوئے ان کے ساتھ گانے کی ویڈیو جاری کردی۔
لائٹنگل پروڈکشن کی جانب سے جاری کردہ ویڈیو کو محض ایک ہی دن میں 87 ہزار سے زائد بار دیکھا جا چکا ہے اور شائقین عروج فاطمہ کی آواز کی تعریف کر رہے ہیں۔
گانے کی ویڈیو کو پروڈیوس بھی علی ظفر نے کیا ہے جب کہ اس کی ہدایات عمیر خان نے دی ہیں۔