جینیفر لوپیز کو اپنی ہی تصویر شیئر کرنے پر2 کروڑ 35 لاکھ روپے جرمانے کا سامنا
گلوکارہ نے انسٹاگرام پر اپنے بوائے فرینڈ کے ساتھ انتہائی رومانوی تصویر شیئر کی تھی جس پر ان کے خلاف مقدمہ دائر ہوا۔
ہولی وڈ اداکارہ و گلوکارہ جینیفر لوپیز یوں تو ادھیڑ عمری میں بھی اپنی بولڈ پرفارمنس، فٹنیس اور انداز کی وجہ سے خبروں میں رہتی ہیں لیکن اب انہیں کم سے کم 2 کروڑ 35 لاکھ روپے جرمانے کا سامنا ہے۔
جی ہاں، خبریں ہیں کہ جینیفر لوپیز پر ایک نیوز اینڈ فوٹوگراف ایجنسی نے تصویر شیئر کرنے پر ڈیڑھ لاکھ امریکی ڈالر یعنی پاکستانی 2 کروڑ 35 لاکھ روپے سے زائد کے جرمانے کا مقدمہ دائر کردیا۔
شوبز ویب سائٹ ’ای آن لائن‘ کے مطابق جینیفر لوپیز پر امریکی نیوز اینڈ فوٹوگراف ایجنسی ’اسپلاش‘ نے اجازت کے بغیر اپنی اور اپنے منگیتر کی تصویر انسٹاگرام پر شیئر کرنے کا مقدمہ دائر کردیا۔