حمیرا فرح عالمی کرکٹ میں پہلی پاکستانی خاتون امپائر بننے کی خواہاں
حمیرا فرح پہلی پاکستانی خاتون امپائر ہیں جنہوں نے اب تک 150 میچز میں فرائض سر انجام دیے۔
ملکی سطح پر 150 سے زائد کرکٹ میچز میں امپائرنگ کرنے والی حمیرا فرح کا کہنا ہے کہ وہ عالمی سطح پر پہلی خاتون امپائر بننے کی خواہاں ہیں۔
لاہور سے تعلق رکھنے والی حمیرا فرح اب تک پاکستان کے مختلف شہروں میں ہونے والی کرکٹ میچز میں امپائرنگ کی خدمات سر انجام دے چکی ہیں اور اب وہ عالمی سطح پر کرکٹ میچز میں امپائرنگ کرنا چاہتی ہیں۔
ڈان میگزین کے مطابق حمیرا فرح نے کیریئر کے آغاز میں ہاکی کھیلنا شروع کیا اور انہوں نے نیشنل ہاکی ٹیم میں بھی بطور کھلاڑی شمولیت اختیار کی۔