ہاروی وائنسٹن کی جنسی جرائم کیس کو نیویارک سے منتقل کرنے کی درخواست مسترد
100 اداکاراؤں و خواتین کو جنسی ہراساں کرنے اور ان کا ریپ کرنے والے پروڈیوسر کے خلاف 2 سال سے کیس زیر سماعت ہے۔
امریکی شہر نیویارک کی سپریم کورٹ نے بدنام زمانہ ہولی وڈ پروڈیوسر 67 سالہ ہاروی وائنسٹن کی ’جنسی جرائم‘ کے ٹرائل کو دوسرے شہر منتقل کرنے کی درخواست مسترد کردی۔
ہاروی وائنسٹن گزشتہ ڈیڑھ برس سے نظر بند ہیں اور ان کے خلاف نیویارک سمیت امریکا کے دیگر شہروں میں ’جنسی جرائم‘ کے تحت مقدمات زیر سماعت ہیں۔
ابتدائی طور پر پولیس نے انہیں کم سے کم 100 خواتین کو جنسی ہراساں کرنے اور ان کا ریپ کرنے کے الزام میں گرفتار کیا تھا، تاہم بعد ازاں عدالت نے انہیں ضمانت پر رہا کرکے نظر بند کرنے کا حکم دیا تھا۔
ہاروی وائنسٹن کے خلاف 2 امریکی عدالتوں نے جنسی جرائم کے تحت فرد جرم بھی عائد کر رکھی ہے اور ان کے خلاف نیویارک کی سپریم کورٹ سمیت دیگر عدالتوں میں کیسز زیر التوا بھی ہیں۔