پی ایس ایم سی ایل کی جانب سے آلٹو مصنوعات کی قیمتوں میں دومرتبہ اضافے سے واضح ہوتا ہے کہ ویگن آر اور دیگر ماڈل کی سیلز میں کمی کے بعد پاک سوزوکی، آلٹو 600 سی سی کی بڑھتی ہوئی ڈیمانڈ سے فائدہ اٹھارہی ہے۔
واضح رہے کہ پاک سوزوکی نے آلٹو پروڈکشن کا آغاز جون میں کیا اور وی ایکس آر، آلٹو اے جی ایس ماڈلز کاروں کی قیمت 11 لاکھ ایک ہزار روپے اور 12 لاکھ 94 ہزار روپے مقرر کی تھی۔
بعدازاں کمپنی نے ایکم اگست کو مذکورہ کاروں کی قیمتوں میں ایک لاکھ 37 ہزار اور ایک لاکھ 38 ہزار روپے اضافہ کردیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: موٹرسائیکل کی قیمتوں میں اضافہ
جس کے بعد وی ایس آر اور اے جی ایس ماڈلز بالترتیب 13 لاکھ 8 ہزار اور 15 لاکھ 18 ہزار روپے میں فروخت ہو رہی ہیں۔
کمپنی کی جانب سے قیمتوں میں حالیہ اضافے کی وجہ نہیں بتائی گئی تاہم پیشگی ادائیگی کرنے والے صارفین پر نئی قیمتوں کا اطلاق نہیں ہوگا۔
جولائی تا اگست کے درمیانی عرصے میں فروخت میں کمی کے باوجود کمپنی کی جانب سے موٹر سائیکلوں جی ڈی 110 ایس، جی ایس 150 ایس ای اور جی آر 150 پر بالترتیب ایک لاکھ 68 ہزار، ایک لاکھ 78 ہزار، ایک لاکھ 94 ہزار اور 2 لاکھ 65 ہزار روپے سے بڑھا کر بالترتیب ایک لاکھ 66 ہزار، ایک لاکھ 75 ہزار، ایک لاکھ 91 ہزار اور 2 لاکھ 59 ہزار روپے کردی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: سوزوکی کی نئی 150 سی سی موٹرسائیکل پاکستان میں متعارف
رواں مالی میں سوزوکی موٹر سائیکل کی فروخت 3 ہزار 738 یونٹس سے کم ہو کر 3 ہزار 162 یونٹس ہوگئی۔
خیال رہے کہ مالی سال 2018 میں 21 ہزار 724 جبکہ مالی سال 2019 میں 23 ہزار 352 موٹر سائیکل یونٹس فروخت ہوئے تھے۔