آن لائن مواد ہٹانے کی درخواست دینے میں بھارت سب سے آگے
بھارت نے گزشتہ دہائی میں 77 ہزار 620 درخواستیں بھیجیں جبکہ پاکستان نے 9 ہزار 771 درخواستیں بھیجیں، رپورٹ
دنیا کی سب سے بڑی ٹیکنالوجی کمپنیوں کو گزشتہ 10 سالوں میں آن لائن مواد ہٹانے کی سب سے زیادہ درخواستیں بھارت کی جانب سے دی گئی ہیں۔
یہ بات برطانیہ کے تحقیقی ادارے کمپیری ٹیک کی جانب سے گوگل، فیس بک اور ٹوئٹر سے اکٹھا کیے گئے ڈیٹا سے بنائی گئی رپورٹ میں سامنے آئی جس کے مطابق پاکستان کا اس فہرست میں 8واں نمبر ہے جبکہ بھارت کے بعد روس اور ترکی کا دوسرا اور تیسرا نمبر رہا۔
2009 سے 2019 تک کے ڈیٹا کا جائزہ لینے کے بعد معلوم ہوا کہ چند حکومتوں نے آن لائن ڈیٹا کو کنٹرول کرنے کی بہت زیادہ کوشش کی جن میں سوشل میڈیا، بلاگس یا دونوں شامل ہیں'۔
مزید پڑھیں: آن لائن آزادی
بھارت نے گزشتہ ایک دہائی کے دوران آن لائن مواد ہٹانے کی 77 ہزار 620 درخواستیں بھیجیں جبکہ پاکستان نے 9 ہزار 771 ایسی درخواستیں بھیجیں۔
مواد ہٹانے کی درخواستیں بھیجنے والے 20 ممالک
- بھارت – 77 ہزار 620
- روس – 77 ہزار 162
- ترکی – 63 ہزار 585
- فرانس – 49 ہزار 971
- میکسیکو – 25 ہزار 36
- برازیل – 17 ہزار 346
- جرمنی 13 ہزار 366
- پاکستان – 9 ہزار 771
- امریکا – 9 ہزار 574
- برطانیہ – 6 ہزار 402
- اسرائیل – 5 ہزار 527
- جنوبی کوریا – 4 ہزار 445
- چین – 4 ہزار 374
- اٹلی – 3 ہزار 867
- آسٹریا - 2 ہزار 928
- جاپان – 2 ہزار 138
- ویتنام 1 ہزار 964
- تھائی لینڈ – 1 ہزار 901
- اسپین – 1 ہزار 592
- ارجنٹینا – 1 ہزار 575