برطانوی وزیر اعظم کی سابق پول ڈانسر کو نوازنے کے الزامات کی تردید
اپنے معاشقوں اور ماضی کے متنازع بیانات کی وجہ سے خبروں میں رہنے والے برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن کے حوالے سے 2 دن قبل ہی خبر سامنے آئی تھی کہ انہوں نے ماضی میں سابق پول ڈانسر کو نوازا۔
بورس جانسن پر الزام تھا کہ انہوں نے 2014 سے 2016 کے درمیان امریکا کی کاروباری خاتون و سابق ماڈل 35 سالہ جینیفر آرکری کو متعدد بہانوں سے نوازا۔
برطانوی وزیر اعظم کی جانب سے ماضی میں مبینہ طور پر سابق پول ڈانسر و کاروبارخاتون جینیفر آرکری کو نوازنے کے الزامات سامنے آنے کے بعد گریٹر لندن اتھارٹی (جی ایل اے) نے پولیس کو بورس جانسن کے خلاف ماڈل و سابق پول ڈانسر کو معاملے کی تفتیش کا حکم دے دیا تھا۔
لندن کی مقامی انتظامیہ نے پولیس کو اس بات کی تفتیش کرنے کا کہا تھا کہ وہ دیکھے کہ بورس جانسن نے بطور میئر لندن کوئی غلط کام یا عوامی پیسوں کا ضیاع تو نہیں کیا۔
یہ بھی پڑھیں: برطانوی وزیراعظم پر سابق پول ڈانسر کو نوازنے کا الزام
رپورٹس تھیں کہ بورس جانسن اور جینیفر آرکری کے درمیان انتہائی قریبی روابط تھے اور وہ 2014 سے 2016 کے درمیان متعدد بار لندن کا دورہ کر چکی ہیں جب کہ میئر لندن نے ان کی کاروباری کمپنیوں کو بھی فائدہ پہنچایا۔