ماہرہ خان پیرس فیشن ویک کے ریمپ پر جلوہ گر
ماہرہ خان پیرس فیشن ویک میں میک اپ برانڈ لورئیل پاکستان کی سفیر کے طور پر شریک ہوئیں۔
پاکستانی سپر اسٹار ماہرہ خان گزشتہ چند دن سے فرانس کے شہر پیرس میں موجود ہیں اور وہاں انہوں نے پیرس فیشن ویک میں پاکستان کی نمائندگی ریمپ پر کی۔
گزشتہ دنوں پیرس فیشن ویک کا حصہ بننے پر ماہرہ خان نے ایک بیان میں کہا 'گزشتہ سال اپنے ملک کی کانز فیسٹیول میں نمائندگی کرنا ایک یادگار اور بہترین تجربہ تھا، اس سال میں پیرس فیشن ویک میں پاکستان کی نمائندگی کررہی ہوں اور اس کے لیے بےحد پرجوش ہوں، مجھے خوشی ہے کہ اس فیشن ویک میں پاکستان کی نمائندگی کرنے کا موقع مجھے ملا، یہ فیشن کا سب سے بڑا ایونٹ ہے'۔
ماہرہ خان پیرس فیشن ویک میں میک اپ برانڈ لورئیل پاکستان کی سفیر کے طور پر شریک ہوئیں جبکہ انہوں نے ریمپ میں لورئیل کے میک اپ کے لیے دنیا سے گزر جانے والے فیشن آئیکون کارل لیگرفیلڈ کی پراڈکٹ کی نمائندگی کی۔