براہ راست نشریات کے دوران خاتون رپورٹر کو بوسہ دینے والے کے خلاف مقدمہ دائر
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں راہ چلتے شخص کو خاتون رپورٹر کے گال پر بوسہ دیتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
رواں برس 17 ستمبر کو امریکی ٹی وی چینل کی ایک خاتون رپورٹر کی ویڈیو اس وقت وائرل ہوئی تھی جب اس نے رپورٹنگ کے دوران کہا تھا کہ وہ ایک مرے ہوئے شخص سے رابطہ کرنے کی کوشش کر رہی ہیں۔
تاہم اب امریکا کی ہی ایک اور خاتون رپورٹر کی ویڈیو وائرل ہوئی ہے، جس میں ایک راہ چلتے شخص کو خاتون رپورٹر کا بوسہ لیتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
وائرل ہونے والی ویڈیو میں امریکا کے مقامی نیوز چینل ’ویو‘ کی خاتون رپورٹر سارہ رویسٹ کوریاست کینٹکی کے شہر لوئی ویل میں ایک میوزک فیسٹیول کی براہ راست رپورٹنگ کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک راہ چلتا شخص خاتون رپورٹر کو دیکھ کر پہلے تو عجب انداز میں اسے دیکھتا ہے اور بعد ازاں وہ کیمرا سے اوجھل ہونے کے بعد واپس خاتون رپورٹر کے پاس آکر انہیں گال پر بوسہ دیتا ہے۔