کراچی: سڑک پر کچرا پھیکنے کے الزام میں ایک شخص گرفتار
سکھن پولیس اسٹیشن کی حدود میں دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر ملزم کے خلاف سیکشن 188 پی پی سی کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا، پولیس
کراچی کے علاقے ملیر میں پولیس نے سڑک پر کچرا پھینکنے کے الزام میں ایک شخص کو گرفتار کرلیا۔
واضح رہے وزیر اعلیٰ سندھ کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں گزشتہ روز کمشنر کراچی نے سڑکوں پر کچرا پھینکنے کے خلاف دفعہ 144 نافذ کردی تھی۔
مزیدپڑھیں: ‘کراچی کے نام نہاد دوستوں نے سیوریج لائن بلاک کی‘
اس سے قبل وزیر اطلاعات سندھ سعید غنی نے شہریوں سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ کراچی کی سڑکوں پر کچرا پھینک کر صفائی مہم کو ناکامی بنانے والوں کو بے نقاب کریں جس پر سندھ حکومت انہیں ایک لاکھ روپے انعام سے نوازے گی۔
گرفتاری سے متعلق ایس ایس پی ملیر نے بتایا کہ ملیر میں سکھن پولیس اسٹیشن کی حدود میں نشاندہی پر مشتبہ ملزم کو گرفتار کیا گیا۔
انہوں نے بتایا کہ دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر ملزم کے خلاف پاکستان پینل کوڈ کے سیکشن 188 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔