چین کا ایک اور تعمیراتی عجوبہ
یہ اسٹار فش کی شکل کا ائیرپورٹ ہے جسے معروف آرکیٹیکٹ زاہا حدید نے ڈیزائن کیا اور اس کی تعمیر کا آغاز 2014 میں ہوا تھا۔
چین کا ایک اور تعمیراتی عجوبہ عوام کے لیے کھول دیا گیا
چین نے ایک نیا تعمیراتی عجوبہ بیجنگ کے نئے ائیرپورٹ کی شکل میں تیار کرلیا ہے جسے باضابطہ طور پر پروازوں کے لیے کھول دیا گیا ہے۔
ڈاکسنگ انٹرنیشنل ائیرپورٹ کو چین میں کمیونسٹ پارٹی کی حکومت کے 70 سال مکمل ہونے کے موقع پر تیار کیا گیا اور بدھ کی صبح چینی صدر شی جن پنگ نے ائیرپورٹ کا افتتاح کیا۔
یہ اسٹار فش کی شکل کا ائیرپورٹ ہے جسے معروف آرکیٹیکٹ زاہا حدید نے ڈیزائن کیا تھا اور اس کی تعمیر کا آغاز 2014 میں ہوا تھا۔