دنیا کا پہلا 180 فیصد اسکرین اور 108 میگا پکسل کیمرا فون متعارف
شیاؤمی نے ایسا پہلا فون متعارف کرایا ہے جس میں اسکرین ٹو باڈی ریشو 180.6 فیصد ہے۔
عام طور پر اسکرین ٹو باڈی ریشو کو کسی فون کی اسکرین کے حجم اور اس کے چیسسز کے موازنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے، جتنا زیادہ اسکرین ٹو باڈی ریشو ہوگا، اتنے کم بیزل ہوں گے۔
مثال کے طور پر آئی فون 11 پرو میں اسکرین ٹو باڈی ریشو 82.1 فیصد ہیں، ہواوے میٹ 30 پرو میں 94.1 جبکہ گلیکسی نوٹ 10 پلس میں 91 فیصد، مگر چینی کمپنی شیاﺅمی نے ایسا پہلا فون متعارف کرایا ہے جس میں اسکرین ٹو باڈی ریشو 180.6 فیصد ہے۔