واٹس ایپ نے خاموشی سے اسٹیٹس شیئر کرنے کا فیچر متعارف کرادیا
واٹس ایپ کی جانب سے کوئی باضابطہ اعلان نہیں کیا گیا مگر بیشتر ممالک میں ایندرائیڈ صارفین کو اب یہ فیچر دستیاب ہے۔
اگر آپ واٹس ایپ پر اسٹیٹس پوسٹ کرنا پسند کرتے ہیں، تو آپ کے لیے اچھی خبر یہ ہے کہ کمپنی نے خاموشی سے اینڈرائیڈ صارفین کو اپنی اسٹوریز اب براہ راست فیس بک اور دیگر ایپس میں شیئر کرنے کی سہولت فراہم کردی ہے۔
جیسا سب کو معلوم ہے کہ انسٹاگرام کی طرح واٹس ایپ اسٹیٹس اسٹوریز میں بھی صارفین تصاویر، تحریر اور ویڈیو کو پوسٹ کرسکتے ہیں جو 24 گھنٹوں بعد غائب ہوجاتی ہیں۔