انڈونیشیا میں لڑکیوں کی شادی کے لیے نیا قانون منظور
انڈونیشیا کا شمار دنیا کے ان 10 ممالک میں ہوتا ہے جہاں انتہائی کم عمری میں لڑکیوں کی شادیاں کر دی جاتی ہیں۔
مسلم آبادی والے دنیا کے سب سے بڑے ملک انڈونیشیا کے پارلیمنٹ نے شدید تنقید کے بعد لڑکیوں کی شادی کے لیے نئے قانون کی منظوری دے دی۔
نئے قانون کے تحت اب انڈونیشیا میں لڑکیوں کی شادی کی قانونی عمر 19 برس ہوگی۔
قانون میں ترمیم سے قبل انڈونیشیا میں لڑکیوں کے لیے شادی کی عمر کی حد 16 برس مقرر تھی لیکن اگر والدین اور لڑکی کی رضامندی ہو تو لڑکیاں اس سے کم عمر میں بھی شادیاں کر سکتی تھیں۔