یعنی جیسے یہ تو سب کو معلوم ہے کہ نیند ہماری صحت کے لیے بہت اہم ہے مگر کئی بار مناسب وقت تک سونا مشکل ہوجاتا ہے۔
اگر آپ اکثر شکایت کرتے ہیں 'آخر مجھے ہر وقت تھکاوٹ کیوں رہتی ہے؟' تو آپ کو یہ جاننے کی ضرورت ہے کہ اس کے پیچھے کیا وجوہات ہوسکتی ہیں۔
ہر وقت تھکاوٹ کی وجوہات
نیند پوری نہ کرنا ہوسکتا ہے کہ آپ پہلے سے ہی یہ جانتے ہوں، مگر اسے نظرانداز کردینا آسان ہوتا ہے مگر یہ یاد رکھنا ضروری ہے کہ بیشتر افراد کو 7 سے 9 گھنٹے نیند کی ضرورت ہوتی ہے مگر اب بیشتر افراد اس سے کم وقت سونے کے عادی ہوتے جارہے ہیں، جس کا نتیجہ جسمانی تھکاوٹ کی شکل میں نکلتا ہے۔
ورزش سے دوری اور صحت بخش غذا کا استعمال نہ کرنا ایک کے بعد ایک تحقیق میں یہ بات سامنے آچکی ہے کہ جسمانی سرگرمیاں گہری نیند کے معیار بڑھاتی ہیں، اسی طرح تحقیقی رپورٹس میں یہ بھی دریافت کیا گیا کہ پھلوں، سبزیوں، کم پروٹین اور دودھ سے بنی مصنوعات پر مبنی غذا کا استعمال اچھی نیند کے حصول میں مدد دیتا ہے، مگر سونے سے کچھ دیر پہلے کھانا ناقص نیند کا باعث بنتا ہے اور نیند کی کمی تھکاوٹ کا باعث بنتی ہے، اس کا ذکر اوپر ہوچکا ہے۔ اگر آپ ورزش کریں اور صحت بخش غذا کا استعمال کریں تو صحت مند زندگی گزارنا ممکن ہوجاتا ہے۔
ادویات
بیشتر ادویات کے استعمال سے غنودگی کا احساس ایک عام سائیڈ ایفیکٹ ہے، خصوصاً ٹرائی سائیکل antidepressants، بلڈ پریشر اور الرجی کے لیے استعمال ہونے والی ادویات کے استعمال پر ایسا احساس ہوتا ہے۔
دوپہر یا آدھی رات کا وقت