سست معیشت کی وجہ سے گاڑیوں کی فروخت میں کمی
اگست کے مہینے میں گاڑیوں کی فروخت کم ہوکر 9 ہزار 126 یونٹس رہی جو گزشتہ سال اسی مہینے میں 15 ہزار 389 یونٹس تھی۔
کراچی: رواں مالی سال گاڑیوں کی فروخت سست معیشت کی وجہ سے اگست اور جولائی میں گزشتہ سال کے 34 ہزار 264 یونٹس کے مقابلے میں 20 ہزار 94 یونٹس رہی، جو 41.3 فیصد یونٹس کی کمی ظاہر کرتی ہے۔
ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق اگست میں گاڑیوں کی فروخت کم ہوکر 9 ہزار 126 یونٹس رہی جو گزشتہ سال اس ہی مہینے میں 15 ہزار 389 یونٹس تھی۔
ہنڈا اٹلس کارز لمیٹڈ (ایچ اے سی ایل) نے جولائی کے مہینے میں اپنی پروڈکشن کو 10 روز کے لیے روک دیا تھا، اسی طرح انڈس موٹرز کمپنی (آئی ایم سی) نے اپنے پلانٹ کو 8 روز کے لیے بڑھتی ہوئی قیمتوں، شرح سود میں اضافے، فروخت نہ ہونے والی گاڑیوں، نئی بکنگ میں کمی اور 2.5 سے 7.5 فیصد تک فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی عائد کیے جانے کے پیش نظر بند کردیا تھا۔
مزید پڑھیں: معاشی بحران، بڑھتی قیمتوں سے گاڑیوں کی فروخت میں کمی