2 ماہ کے دوران تجارتی خسارے میں 38 فیصد کمی
جولائی، اگست میں تجارتی خسارہ 3 ارب 90 کروڑ ڈالر سے زائد ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ سال اسی عرصے میں 6 ارب ڈالر سے زائدتھا۔
اسلام آباد: لگژری آئٹمز کی درآمدات میں کمی کی وجہ سے رواں مالی سال کے پہلے 2 ماہ میں ملک کا تجارتی خسارہ 38 فیصد تک کم ہوگیا۔
ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق تجارتی خسارے میں مسلسل کمی ظاہر کرتی ہے کہ حکومت کی خسارے کے خلاف جنگ کے نتائج سامنے آرہے ہیں اور درآمدات میں کمی اور برآمدات میں کچھ اضافہ سامنے آیا ہے۔