کراچی میں مکھیوں کا ’عالمی‘ مسئلہ اور اس کا حل
ہم کہہ سکتے ہیں کہ کراچی میں کچرے سےایک مکھیوں کو زندگی ملی تو دوسری کہیں پس منظرمیں چلی جانیوالی ’پی ایس پی‘ کو جلا ملی
’اگر کبھی آپ نے غور کیا ہو تو مکھیوں میں ایک خاص قسم کی عادت پائی جاتی ہے، کوئی بتا سکتا ہے کہ وہ خاص عادت کیا ہے؟‘
تیسری کلاس میں سائنس کی مس رضوانہ تبسم نے جب یہ سوال کیا تھا، تو 50 بچوں کی کلاس سوچ میں پڑگئی تھی اور پھر اس کا جواب دینے کے لیے صرف ایک ہمارا ہی ہاتھ بلند ہو رہا تھا، لیکن اب مسئلہ یہ تھا کہ پوری کلاس کو یہ بات بتانا بھی تھی، اور میں اس میں بہت تامل تھا۔ چنانچہ ہم نے اپنے پڑوسی ہم جماعت عاطف الرحمٰن کو یہ بات بتائی اور یوں پھر مشترکہ طور پر ہم دونوں نے پوری کلاس کو بتایا کہ مکھی کی خاص عادت یہ ہے کہ وہ ہروقت اپنے ’ہاتھ‘ اور ’پیر‘ کھجاتی رہتی ہے۔