ویڈیوز

کراچی کا قدیم سینٹ پیٹرک چرچ فن تعمیر کا حسین شاہکار

1845میں تعمیر کیے گئے اس تاریخی چرچ میں بیک وقت 5 سو افراد عبادت کرسکتے ہیں۔

کراچی کا قدیم سینٹ پیٹرک چرچ فن تعمیر کا حسین شاہکار ہے جسے 1845میں تعمیر کیا گیا تھا۔

اس تاریخی چرچ میں بیک وقت 5 سو افراد عبادت کرسکتے ہیں جہاں پتھر اور شیشے کا کام انتہائی مہارت سے کیا گیا ہے۔

چرچ کے شیشے 140 سال پہلے لگائے گئے تھے جو اب ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوگئے۔

لیکن اب شیشوں کو اصل حالت میں لانے اور ان کی مرمت کے لیے انہیں جرمنی بھیجا جائے گا۔

اس سلسلے میں سندھ حکومت نے 3 سال کے دوران 25 کروڑ روپے کی گرانٹ دے دی۔

دوسری جانب چرچ کی انتظامیہ نے صوبائی حکومت کے اس قدام کو خوش آئند قرار دیا۔