اسلام قبول کرنے والی آئرش گلوکارہ کی موسیقی میں واپسی
ماضی میں مسیحی مذہب کی پیروکار اور متنازع جنسی رجحانات رکھنے والی گلوکارہ نے گزشتہ برس اکتوبر میں اسلام قبول کیا تھا۔
ماضی میں مسیحی مذہب کی پیروکار اور مسیحیت پر تنقید سمیت اپنے متنازع جنسی رجحانات کی وجہ سے ہر وقت خبروں میں رہنے والی آئرلینڈ کی معروف گلوکارہ شنیڈ او کونر نے گزشتہ برس اکتوبر میں اسلام قبول کرکے سب کو حیران کردیا تھا۔
52 سالہ گلوکارہ نے کئی سال تک مسیحیت اور مسیحی مذہبی علما بشمول ویٹی کن سٹی اور پوپ فرانسس پر تنقید کے بعد اسلام قبول کیا تھا اور اسلام کو ایک آفاقی مذہب قرار دیتے ہوئے اس کے دائرے میں داخل ہونے پر اطمینان کا اظہار کیا تھا۔
شنیڈ او کونر نے اسلام قبول کرنے کے بعد اپنا نام تبدیل کرکے شہدا ڈیوٹ صداقت رکھا تھا۔
گلوکارہ کے دائرہ اسلام میں داخل ہونے پر آئرلینڈ کے فنکار، صحافی، سیاستدان اور ان کے مداح حیران رہ گئے تھے۔