سال کے سب سے بولڈ فلمی مناظر سے بھرپور ’ہسلرز‘
ایک اخباری مضمون سے متاثر ہوکر بنائی جانے والی فلم نے ریلیز ہونے سے قبل ہی دھوم مچادی۔
دنیا میں 2 سال قبل شروع ہونے والی ’می ٹو مہم‘ کے بعد اگرچہ خواتین کو بولڈ اور جنسی طور پر پرکشش دکھانے والی فلموں میں کمی آئی ہے۔
تاہم جلد ہی ریلیز ہونے والی ہولی وڈ فلم ’ہسلرز‘ میں خواتین کو نہ صرف بولڈ کردار دکھایا جائے گا بلکہ انہیں ایسے جرائم بھی کرتے ہوئے دکھایا جائے گا جنہیں دیکھنے کے بعد ممکنہ طور پر فلم کی ٹیم کو تنقید کا نشانہ کا سامنا کرنا پڑے گا۔
لیکن دلچسپ بات یہ ہے کہ ’ہسلرز‘ کی کہانی کوئی فکشن نہیں بلکہ وہ ایک حقیقی واقعے سے لی گئی ہے۔
’ہسلرز‘ فلم کی کہانی 2015 میں ’نیویارک میگزین‘ کے ذیلی میگزین ’دی کٹ‘ میں شائع ہونے والے ایک تحقیقاتی مضمون سے متاثر ہوکر لکھی گئی ہے۔