مشن ناکام ہونے پر بھارتی خلائی ادارے کے سربراہ رو پڑے
بھارت کا دوسرا خلائی مشن بھی اپنی منزل پر پہنچنے سےمحض 2 اعشاریہ ایک کلو میٹر کی دوری پر ناکام ہوگیا۔
بھارت کی جانب سے رواں برس بھیجا گیا دوسرا چاند مشن بھی اپنی منزل پر پہچنے سے قبل ہی ناکام ہوگیا۔
واضح رہے کہ بھارت کی جانب سے یہ مشن 22 جولائی کو بھیجا گیا تھا جبکہ اس سے قبل پہلا چاند مشن 11 سال پہلے 2008 میں ناکام ہوا تھا۔
بھارت نے اپنے دوسرے خلائی مشین ’چندریان 2‘ کو ایک ہفتے کی تاخیر کے بعد 22 جولائی کو روانہ کیا تھا۔
بھارت کا خلائی مشن 22 دن تک زمین کے مدار میں تھا اور 14 اگست کو اس مشن نے چاند کے مدار کی جانب سفر شروع کیا تھا اور 20 اگست تک ’چندریان ٹو‘ چاند کے مدار میں داخل ہوگیا تھا۔
’چندریان ٹو‘ کے چاند پر اترنے کے مناظر کو 7 ستمبر کو دور درشن انڈیا پربراہ راست دکھایا گیا تھا۔