ملک بھر میں یومِ دفاع کشمیریوں سے اظہارِ یکجہتی کے طور پر منایا گیا
یومِ دفاع کا آغاز نمازِ فجر کے بعد ملک کی ترقی اور خوشحالی کے ساتھ مقبوضہ کشمیر کے لیے خصوصی دعائیں مانگ کر کیا گیا۔
ملک بھر میں یوم دفاع، یوم یکجہتی کشمیر کے طورپر منایا گیا جس کامقصد وطنِ عزیز کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہدا کے ساتھ ساتھ بھارت کے زیر تسلط کشمیر میں مظلوم کشمیریوں کے ساتھ پاکستانی عوام کی حمایت کا اعادہ کرنا تھا۔
ریڈیو پاکستان کی رپورٹ کے مطابق یومِ دفاع کا آغاز نمازِ فجر کے بعد ملک کی ترقی و خوشحالی اور بھارت کے ظالمانہ تسلط سے مقبوضہ کشمیر کی آزادی کے لیے خصوصی دعائیں مانگ کر کیا گیا۔