74 سال کی عمر میں جڑواں بچیوں کو جنم دینے والی ماں
یہ خاتون ممکنہ طور پر اس عمر میں جنم دینے والی سب سے معمر ماں بھی بن گئی ہیں۔
عام طور پر تصور کیا جاتا ہے کہ 40 سال کے بعد خواتین کے لیے ماں بننے کا امکان کم ہوجاتا ہے مگر ایک 74 سالہ خاتون نے جڑواں بچوں کو جنم دے کر سب کو دنگ کردیا۔
بھارت سے تعلق رکھنے والی ارامتی مانگیاما نے آئی وی ایف طریقہ علاج کی مدد سے 74 سال کی عمر میں صحت مند جڑواں لڑکیوں کو جنم دیا اور اس طرح ممکنہ طور پر اس عمر میں جنم دینے والی سب سے معمر ماں بھی بن گئیں۔