لاہور میں ایک ایونٹ کے دوران اسے پیش کیا گیا اور یہ 2016 کی اکارڈ کے مقابلے میں کچھ مختلف ہے، مگر گاڑی کے اسپورٹس لُک کو نمایاں کیا گیا ہے۔
گاڑی کے اندر اگلی نشستوں کو زیادہ بڑا کیا گیا ہے تاکہ بیٹھنے والوں کو زیادہ جگہ مل سکے جبکہ پچھلی نشستوں کے لیے ڈھائی انچ اسپیس کا اضافہ کیا گیا ہے۔
گاڑی میں آٹھ انچ کا آڈیو ٹچ اسکرین ڈسپلے بھی دیا گیا ہے جبکہ ایپل کار پلے اور اینڈرائیڈ آٹو کو بھی اس میں استعمال کیا جاسکتا ہے۔
سڑک پر معاونت کے لیے لین واچ سسٹم دیا گیا ہے، اسی طرح ریموٹ لاکنگ اور ان لاکنگ، انجن اسٹارٹ، ریموٹ ڈائیگنوسٹک اور اسپیڈ ٹریکنگ کے فیچرز بھی موجود ہیں۔
کمپنی کے مطابق وائرلیس چارجنگ، فور جی ایل ٹی ای کار وائی فائی اور وائی فائی اوور دی ائیر سسٹم بھی اضافی آپشنز کے طور پر صارفین کے لیے دستیاب ہوں گے۔
گاڑی میں اب کی بار 192 ہارس پاور 1.5 لیٹر انجن ارتھ ڈریمز ٹیکنالوجی کے ساتھ دیا گیا ہے جو طاقتور کارکردگی کے ساتھ ایندھن کی بچت میں بھی مدد دیتا ہے۔
گاڑی میں سسپنشن بوسٹس المونیم کنٹرول کو ری ڈیزائن کیا گیا ہے جبکہ ٹو موڈ ڈرائیونگ سسٹم بھی دستیاب ہے۔