محسن عباس کی اہلیہ کا خلع لینے کا فیصلہ
فاطمہ سہیل نے خلع کی درخواست میں محسن پر شادی شدہ ہونے کے باوجود دوسری خاتون سے تعلق رکھنے کا الزام لگایا۔
پاکستانی اداکار گلوکارہ اور میزبان محسن عباس حیدر کی اہلیہ فاطمہ سہیل نے خلع کی درخواست دائر کردی۔
ڈان کی رپورٹ کے مطابق بیرسٹر احتشام نےفاطمہ سہیل کا کیس لاہور کے فیملی کورٹ میں پیش کیا۔
خلع کی درخواست دائر کرتے ہوئے فاطمہ سہیل نے محسن پر تشدد کرنے اور شادی شدہ ہونے کے باوجود کسی دوسری خاتون سے تعلق رکھنے کا الزام لگایا۔
مزید پڑھیں: محسن عباس حیدر کی اہلیہ کا شوہر پر تشدد کرنے اور دھوکہ دینے کا الزام
فاطمہ نے عدالت سے درخواست کی کہ وہ ان کی خلع کی درخواست منظور کرے اور اس معاملے میں حکم نامہ جاری کرے۔
جس کے بعد محسن عباس حیدر نے بھی فیس بک پر ایک طویل بیان جاری کیا، البتہ شدید تنقید کا سامنا کرنے کے باعث کچھ دیر بعد ہی اس بیان کو ڈیلیٹ کردیا۔