فرائیز اور چپس شوق سے کھانے والا نوجوان بینائی سے محروم
چپس،فرائز،پرنگلز،بریڈاور سوساج جیسی اشیا پر گزارا کرنے والے افراد میں وٹامنز، پروٹین اور منرلز کی کمی ہوجاتی ہے، ماہرین
برطانوی ماہرین نے دنیا بھر کے والدین کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے بچوں کی غذا پر خصوصی توجہ دیں اور کم عمری میں ہی بچوں کو ’فرائیز، چپس‘ اور اسی طرح کی دیگر چیزیں کھانے سے روکیں۔
ماہرین نے یہ ہدایت اس وقت جاری کی جب ڈاکٹرز کو پتہ چلا کہ برطانیہ کا ایک نوجوان محض اس لیے بینائی سے محروم ہوگیا، کیوں وہ کم عمری سے فرائیز اور چپس جیسی دیگر چیزیں شوق سے کھاتا آ رہا تھا۔
برطانوی اخبار ’دی ٹیلی گراف‘ کے مطابق ماہرین کا خیال ہے کہ فرائیز، چپس، پرنگلز اور سوساج کو شوق سے کئی سال تک کھانے والا بینائی سے محروم ہونے والا یہ پہلا نوجوان ہے۔