دانتوں کی تکلیف دہ فلنگ ماضی کا حصہ بننے کے قریب
دانتوں میں فلنگ کرانا ایک عام رجحان ہے جو کہ کافی مہنگا اور تکلیف دہ طریقہ علاج ثابت ہوتا ہے۔
دانتوں میں فلنگ کرانا ایک عام رجحان ہے جو کہ کافی مہنگا اور تکلیف دہ طریقہ علاج ثابت ہوتا ہے، تاہم یہ طریقہ علاج بہت جلد ماضی کا قصہ بن سکتا ہے کیونکہ سائنسدانوں نے دانتوں کی سطح کو کامیابی سے اگانے کا طریقہ دریافت کرلیا ہے۔
اگرچہ متعدد لیبارٹریوں میں دانتوں کی اوپری حفاظتی تہہ کو دوبارہ بنانے کی کوشش کی ہے، مگر اس کی پیچیدہ ساخت کے باعث ناکامی کا سامنا ہوا۔
دانتوں کی سطح انسانی جسم کا سخت ترین ٹشو ہوتا ہے مگر اسے نقصان پہنچ جائے تو اس کی مرمت ناممکن ہوتی ہے، جس کے نتیجے میں کیوٹیز کا امنا ہوتا ہے اور اس سے نجات کے لیے دانت نکلوانا پڑتا ہے یا فلنگ کا سہارا لینا پڑتا ہے۔