پاکستان میں ’کشمیر آور‘ : بین الاقوامی میڈیا نے کیا لکھا؟
دوپہر 12 سے ساڑھے 12 بجے تک ملک بھر میں کشمیریوں سے اظہارِ یکجہتی کے لیے ریلیاں نکالی گئیں اور مظاہرے کیے گئے۔
وزیراعظم پاکستان عمران خان کی اپیل پر پاکستانی عوام نے مقبوضہ جموں اور کشمیر کے عوام سے اظہار یکجہتی کے لیے ’ کشمیر آور‘ منایا۔
اس دوران ملک بھر میں دوپہر 12 سے ساڑھے 12 بجے تک کشمیریوں سے یکجہتی کے اظہار کے لیے ریلیاں نکالی گئیں اور مظاہرے کیے گئے۔
جہاں پاکستانی میڈیا نے اس ایونٹ پر کوریج کی وہیں بین الاقوامی میڈیا اداروں کی ویب سائٹس پر بھی کشمیر آور کی خبر کو نمایاں طور شائع کیا گیا۔
رائٹرز
برطانوی خبررساں ادارے رائٹرز نے اپنی شہ سرخی میں لکھا کہ عالمی رائے عامہ جیتنے کے لیے وزیراعظم پاکستان نے کشمیر سے متعلق مظاہروں کی قیادت کی۔