منیب بٹ اور ایمن خان کے گھر بیٹی کی پیدائش

اداکار منیب بٹ اور ان کی اہلیہ ایمن خان کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے جس کا نام امل رکھا گیا ہے۔
منیب بٹ نے انسٹاگرام پوسٹ میں بیٹی کی پیدائش کا اعلان کیا۔
انہوں نے لکھا 'میرے پاس اپنے جذبات کے اظہار کے لیے الفاظ نہیں، الحمداللہ، اللہ نے مجھے سب سے قیمتی تحفے سے نوازا ہے، رحمت خدا، میری بیٹی امل منیب، اب میری بانہوں میں ہے'۔
ایمن خان کی بہن منال خان نے بھی انسٹاگرام اسٹوری میں اپنی خوشی کا اظہار کیا۔
انہوں نے امل منیب کی تاریخ پیدائش 30 اگست تحریر کرتے ہوئے لکھا 'منیب اور ایمن بیٹی کی پیدائش کی خبر کا اعلان کرتے ہوئے خوشی محسوس کررہے ہیں'۔
دیگر فنکاروں جیسے عائزہ خان، اریبہ ہب اور اعجاز اسلم نے جوڑے کو مبارکباد دیتے ہوئے خوشی کا اظہار کیا۔
خیال رہے کہ ایمن خان اور منیب بٹ کی شادی گزشتہ سال نومبر میں ہوئی تھی، جس کی تقریبات ایک ماہ تک جاری رہنے پر سوشل میڈیا پر کافی چرچہ ہوا۔
بعد ازاں رواں سال اپریل میں ایک انٹرویو کے دوران ایمن خان نے انکشاف کیا تھا کہ ان کا اور منیب کا اتنی طویل شادی کی تقریبات رکھنے کا کوئی ارادہ نہیں تھا، یہ سب اچانک ہوا۔