'مایوس ہوں کہ ساڑھے 4 سال تک فیشن انڈسٹری سے وفادار رہی'
نامور ماڈل نے پاکستان کی فیشن انڈسٹری میں ماڈلز کے ساتھ روا رکھے جانے والے سلوک کے حوالے سے ایک پوسٹ کی۔
یہ بات تو کسی سے ڈھکی چھپی نہیں کہ پاکستان کی فیشن انڈسٹری میں ماڈلز کو بڑی مشکلات کا سامنا رہتا ہے۔
طویل دورانیے کا کام، بغیر کسی کنٹریکٹ کے، دیر سے معاوضہ ملنا اور بڑے برینڈز کی جانب سے لاپرواہی کا مظاہرہ، یہ سب وہ مسائل ہیں جن کا سامنا فیشن انڈسٹری کے ماڈلز آئے روز کرتے ہیں۔
مزید پڑھیں: کھڑکی صاف کرنے والے کا مذاق اڑانا صحیفہ کو مہنگا پڑگیا
ایسے ہی مسائل کا سامنا نامور ماڈل و اداکارہ صحیفہ جبار خٹک کو کرنا پڑا جنہوں نے یہ واقع اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کیا۔
اپنی پوسٹ میں صحیفہ نے لکھا کہ 'مایوس ہوں کہ ساڑھے 4 سال تک اس انڈسٹری سے وفادار رہی'۔