پی ٹی آئی، ایم کیو ایم کیخلاف پروپیگنڈا میں مصروف ہے،رضوی
کراچی: متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کی رابطہ کمیٹی کے رکن حیدر عباس رضوی نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف ان کی جماعت کیخلاف پروپیگنڈا کر رہی ہے۔
کراچی میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے حیدر عباس رضوی نے لندن میں عمران خان کی میڈیا سے بات چیت پر سخت ردعمل کا اظہار کیا۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان اس سے پہلے بھی لندن جاچکے ہیں لیکن ہمیشہ اپنے ارادوں میں ناکام رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ الزامات کی سیاست تحریک انصاف کو کہیں نہیں لے جا سکتی۔
اس سے پہلے تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان نے لندن میں میڈیا سےبات چیت کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ زہرہ شاہد کے قتل کا ذمہ دار برطانیہ کو سمجھتے ہیں۔
انہوں نے کہا تھا کہ برطانیہ کی حکومت ایک شخص کو پاکستان میں تشدد پر اکسانے سے روکنے میں ناکام رہی ہے۔
ایم کیو ایم، پی ٹی آئی کے الزامات کی روشنی میں لندن میں قانونی ماہرین سے مشورہ کر رہی ہے۔