پہلی پاکستانی نژاد سپر ہیرو مارول یونیورس کا حصہ
مارول اسٹوڈیوز نے کمالہ خان کو بطور سپرہیرو مس مارول اپنے سنیما یونیورس کا حصہ بنانے کا اعلان کیا ہے۔
مارول اسٹوڈیوز نے پہلی پاکستانی نژاد امریکی مسلم کمالہ خان کو بطور سپرہیرو مس مارول اپنے سنیما یونیورس کا حصہ بنانے کا اعلان کیا ہے۔
مارول کے سربراہ کیون فیج نے ڈزنی کی ڈی 23 ایکسپو میں اس بات کا اعلان کیا۔
ہول یوڈ رپورٹرز کے مطابق مس مارول ٹی وی سیریز ڈزنی کے نومبر میں پیش کی جانے والی اسٹریمنگ سروس ڈزنی پلس کا حصہ ہوگی، یہ سروس مختلف ممالک میں 12 نومبر کو متعارف کرائی جارہی ہے۔