Parenting

بچوں کو زیادہ دیر گود میں لینا نقصان دہ نہیں بلکہ فائدہ مند ہے

چھونے کا یہ عمل بچوں کی نمو میں بہت ہی اہم کردار ادا کرتا ہے۔ علاوہ ازیں اس کے دماغی نمو پر بھی اچھے اثرات مرتب ہوتے ہیں
Welcome

اگر آپ والدین ہیں اور اپنے بچوں کو زیادہ دیر گود میں رکھتے ہیں تو یقیناً لوگ آپ کو کہتے ہوں گے کہ اس طرح آپ اپنے بچے کی عادت بگاڑ رہے ہیں۔ لیکن اگر آپ حالیہ تحقیق پر یقین کریں تو آپ کو اندازہ ہوگا کہ آپ اپنے بچوں کو بہت ہی کم اٹھاتے ہیں۔

دراصل چھونے کا یہ عمل بچوں کی نمو میں بہت ہی اہم کردار ادا کرتا ہے۔ علاوہ ازیں اس کے دماغی نمو پر بہت ہی فائدہ مند اثرات مرتب ہوتے ہیں۔

مزید پڑھیے: نومولود بچوں کی ہچکیاں کیسے روکی جائیں

فل ٹرم شیرخوار بچوں اور وقت سے پہلے پیدا ہونے والے بچوں (پری میچور) پر چھونے کے اثرات سے متعلق تحقیق کی گئی تو یہ پایا گیا کہ پری میچور بچوں کے مقابلے میں فل ٹرم بچے لمس پر محدود ردِعمل دیتے ہیں۔ علاوہ ازیں، وہ پری میچور بچے جو دردناک طبّی آپریشن کے مرحلے سے گزرتے ہیں ان میں بھی محدود ردعمل پایا گیا۔ یہ تحقیق امریکی ریاست اوہایو میں واقع نیشن وائڈ چلڈرن ہسپتال میں کی گئی۔

اگرچہ پری میچور بچے کے والدین اس بات پر شاید افسوس کرتے ہوں لیکن مشاہدے کے دوران یہ پایا گیا کہ وہ پری میچور بچے جنہیں والدین کا نفیس لمس زیادہ سے زیادہ حاصل ہوا تھا انہوں نے ان پری میچور بچوں کے مقابلے میں زیادہ ٹھوس انداز میں ردِعمل دیا جنہیں زیادہ لمس حاصل نہیں ہوا تھا۔

تحقیق کے مرکزی محقق ڈاکٹر ناتھلی مائٹری نے کہا کہ والدین یہ یقینی بنائیں کہ ان کے بچے کی جلد ان کا مثبت اور مددگار لمس حاصل کریں، کیونکہ اس طرح بچے کے دماغ کو ان نفیس لمس پر بڑی حد تک ایسا تاثر جائے گا جیسا ان بچوں کو جاتا ہے جنہوں نے اپنی والدہ کے رحم میں حمل کا پورا دورانیہ گزارا ہوتا ہے۔

مزید پڑھیے: بچوں کو علیحدہ کمرے میں کب سلایا جائے؟

جب والدین ایسا نہیں کرپاتے تو بچے کو لمس کا محتاط انداز میں پلان شدہ تجربہ فراہم کرنے کے لیے ہسپتال کسی پیشہ ورانہ جسمانی تھراپسٹ کی خدمات حاصل کرنے پر بھی غور کرسکتا ہے، جو بعض اوقات ہسپتال میں موجود ہی نہیں ہوتا/ہوتی۔

لہٰذا اپنے بچوں کو اس بات سے ڈرے بغیر تھامے رہیے کہ آپ اسے خراب کر رہے ہیں، کیونکہ اصل اہمیت لمس کی ہی تو ہے۔