کسی بھی جارحیت کو ناکام بنانے کیلئے مکمل تیار ہیں، آرمی چیف
ہم مشرقی سرحد پر خطرے سے آگاہ ہیں، جس کا تعلق مقبوضہ جموں و کشمیر کی موجودہ صورتحال سے ہے، جنرل قمر جاوید باجوہ
پاک فوج کے سپہ سالار نے کہا ہے کہ ہم مشرقی سرحد پر خطرے سے آگاہ ہیں اور کسی بھی 'مس ایڈونچر' یا جارحیت کو ناکام بنانے کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے جاری بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے گلگت میں فارمیشن ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا اور یادگارِ شہدا پر پھولوں کی چادر چڑھائی۔