مائلی سائرس سے طلاق کے لیے شوہر نے درخواست دائر کردی
مائلی سائرس نے 2 ہفتے قبل اپنے متنازع جنسی رجحانات کی وجہ سے شوہر سے علیحدگی اختیار کرلی تھی۔
امریکی پاپ گلوکارہ مائلی سائرس اور ہولی وڈ اداکار لیام ہیمس ورتھ نے کچھ دن قبل ہی ایک دوسرے سے علیحدگی اختیار کرلی تھی۔
رپورٹس کے مطابق دونوں نے مائلی سائرس کے متنازع جنسی رجحانات کی وجہ سے علیحدگی اختیار کی تھی، تاہم دونوں نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ وہ باہمی رضامندی سے الگ ہو رہے ہیں۔
دونوں نے ایک دوسرے کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ کیریئر میں آگے بڑھنے کے خیالات کے باعث ایک دوسرے سے الگ ہو رہے ہیں، تاہم ان کا رابطہ ہمیشہ ہی رہے گا۔
لیکن ایسی رپورٹس سامنے آئیں کہ دونوں نے مائلی سائرس کے ’ہم جنس پرست‘ رجحانات کی وجہ سے علیحدگی اختیار کی۔