ہواوے کا ہارمونی آپریٹنگ سسٹم سے لیس فون متعارف کرانے سے گریز
کمپنی کا مستقبل قریب میں ہارمونی آپریٹنگ سسٹم پر مبنی کوئی اسمارٹ فون متعارف کرانے کا ارادہ نہیں۔
اگرچہ ہواوے نے اپنا ہارمونی آپریٹنگ سسٹم متعارف کرا دیا ہے جو اینڈرائیڈ کے متبادل کے طور پر استعمال کیا جاسکے گا مگر چینی کمپنی کا کہنا ہے کہ وہ گوگل پلیٹ فارم کو ہی ترجیح دے گی۔
درحقیقت اب چینی کمپنی نے کہا ہے کہ اس کا مستقبل قریب میں ہارمونی آپریٹنگ سسٹم پر مبنی کوئی اسمارٹ فون متعارف کرانے کا ارادہ نہیں۔
ہواوے کے سنیئر نائب صدر ونسینٹ یانگ نے نیویارک میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا 'ہم ایک معیار اور ایکوسسٹم برقرار رکھنا چاہتے ہیں، ہارمونی کو اسی وقت استعمال کیا جائے گا جب اینڈرائیڈ کے استعمال سے کمپنی کو روک دیا جائے گا'۔