پاکستان میں پرفارمنس کرنے پر میکا سنگھ پر عائد پابندی ختم کردی گئی
بھارتی گلوکار نے رواں ماہ کے پہلے ہفتے میں پاکستان میں پرفارمنس کی تھی جس پربھارتی تنظیم نے ان پرپابندی کا اعلان کیا تھا
بھارتی فلم تنظیم فیڈریشن آف ویسٹرن انڈیا سنی ایمپلائز (ایف ڈبلیو آئی سی ای) نے رواں ماہ 15 اگست کو بھارتی بھنگڑا گلوکار میکا سنگھ پر پاکستان میں پرفارمنس کرنے پر بائیکاٹ کا اعلان کیا تھا۔
تنظیم نے میکا سنگھ کی جانب سے پاکستان میں پرفارمنس کرنے پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے اعلان کیا تھا کہ گلوکار کے ساتھ کسی بھی قسم کے میوزک یا فلمی پروجیکٹ پر کام نہیں کیا جائے گا۔
تنظیم نے میکا سنگھ کی پاکستان میں پرفارمنس کو بھارت کے لیے شرمندگی قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ 'بھارت اور پاکستان کے درمیان جاری تنازع کے باوجود میکا سنگھ کا پاکستان میں پرفارم کرنا ان کے لیے باعث شرمندگی ہے'۔