امریکی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ نے پاکستانی طالبہ کی مدد کیوں کی؟
امریکی گلوکارہ نے کینیڈین صوبے انٹاریو سے تعلق رکھنے والی ایک پاکستانی طالبہ کو اس کی زندگی کا بہترین تحفہ دے دیا۔
امریکی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ نے کینیڈین صوبے انٹاریو میں رہنے والی پاکستانی طلبہ کو اس کی زندگی کا بہترین تحفہ دے دیا۔
عائشہ خرم نامی پاکستانی طلبہ ایک سال قبل ٹورنٹو میں ہونے والے ایک کنسرٹ میں ٹیلر سوئفٹ سے ملی تھیں جسے وہ اپنی زندگی کی یادگار ملاقات مانتی ہیں۔
سی بی سی کو دیے ایک انٹرویو میں عائشہ نے بتایا کہ ان کے والدین ان کی تعلیم کے اخراجات نہیں اٹھا پارہے تھے جس کے لیے وہ بےحد پریشان بھی تھے۔