دریائے ستلج میں سیلاب کا خطرہ، لوگ نقل مکانی پر مجبور
سیلاب کے پیش نظر تمام انتظامات مکمل کرلیے، پولیس، رینجرز اور فوج کو بھی طلب کر لیا گیا ہے، ڈی سی قصور
بھارت نے سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پیشگی اطلاع دیئے بغیر پانی چھوڑنے دیا، جس کے بعد دریائے ستلج میں سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی ہے اور لوگ نقل مکانی کرتے ہوئے محفوظ مقامات پر منتقل ہوگئے۔
ڈی سی قصور اظہر حیات کا کہنا ہے کہ سیلاب کے پیش نظر تمام تر انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں اور پولیس، رینجرز اور فوج کو طلب کر لیا گیا ہے۔