مہوش حیات سکھر میں نئے اسکولوں کے قیام کے لیے لندن میں دوڑیں گی
اداکارہ سندھ کے تیسرے بڑے شہر میں 5 نئے اسکولوں کے قیام کے لیے 27 میل تک دوڑیں گی۔
اداکارہ مہوش حیات جہاں ان دنوں ہولی وڈ و بولی وڈ میں پاکستان کو غلط انداز میں پیش کیے جانے پر عالمی سطح پر آواز اٹھانے میں مصروف ہیں۔
وہیں انہوں نے کچھ دن قبل بولی وڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا کو بھی پاکستان اور بھارت کے درمیان امن کے بجائے جنگ کو ہوا دینے کے معاملے پر تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔
اور اب انہوں نے پاکستان میں صحت اور تعلیم پر کام کا آغاز کردیا ہے۔
مہوش حیات کو عالمی فلاحی ادارے ’پینی اپیل‘ نے اپنا خیر سگالی سفیر مقرر کیا ہے جو پاکستان سمیت دنیا بھر کے 30 ممالک میں صحت اور تعلیم کے حوالے سے کام کرتا ہے۔