3 بچوں کو جنم دینے والی خاتون جسے آخر تک حمل کا علم نہیں ہوا
کیا ایسا بھی ممکن ہے کہ کوئی خاتون ماں بننے والی ہو اور وہ بھی 3 بچوں کی، اسے پورے آٹھ یا نو ماہ تک علم ہی نہ ہو؟
ایک خاتون جب حاملہ ہوتی ہے تو اس کا علم ایک یا دو ماہ بعد ہوجاتا ہے اور بچے کی پیدائش سے دو یا تین مہینے پہلے ارگرد موجود ہر شخص کو ماں کی جسمانی حالت سے یہ معلوم ہوجاتا ہے۔
مگر کیا ایسا بھی ممکن ہے کہ کوئی خاتون ماں بننے والی ہو اور وہ بھی ایک نہیں 3 بچوں کی، اسے پورے آٹھ یا نو ماہ تک علم ہی نہ ہو بلکہ ہسپتال میں کسی اور مرض کے علاج کے لیے جانے پر بچوں کی پیدائش ہوجائے؟