انسٹاگرام پر جعلی فالوورز کی بہتات
دنیا کی معروف شخصیات انسٹاگرام پر جعلی فالوورز کے ذریعے اپنی شہرت بڑھا رہی ہیں، رپورٹ
آج کل سوشل میڈیا کی دنیا پر مشہور ہونا بھی لوگوں کے لیے شاید اس حد تک ضروری ہوچکا ہے کہ اس کی دوڑ میں سب سے آگے رہنے کے لیے نامور شخصیات اپنی اکاؤنٹس پر فالوورز کی تعداد بڑھانے کے لیے کچھ بھی کرسکتی ہیں۔
برطانیہ کے ایک ادارے آئی سی ایم پی انسٹاگرام کی دنیا کی مقبول شخصیات کے اکاؤنٹس کا ایک سروے کیا، جس کے بعد حیران کن نتائج سامنے آئے۔
اس سروے کے بعد ایک ایسی فہرست سامنے آئی جس میں ان شخصیات کا نام سامنے آئے جن کے انسٹاگرام اکاؤنٹس پر سب سے زیادہ جعلی اکاؤنٹس انہیں فالو کررہے ہیں۔
اس سروے کو فیک فالوورز لسٹ (جعلی فالوورز کی فہرست) کا نام دیا گیا ہے جس میں امریکا کی مقبول میزبان ایلن دی جینرس کا نام سرفہرست ہے۔