انڈے کھانا دل کی صحت کے لیے کتنے مفید؟
انڈوں کا شمار اس غذا میں کیا جاتا ہے جس کے جہاں بہت سے فوائد بیان کیے جاتے ہیں وہیں اس کے نقصانات کی فہرست میں بھی کمی نظر نہیں آتی۔
انڈوں کے بارے میں عام طور پر یہ کہا جاتا ہے کہ ان میں کولسٹرول کی مقدار بہت زیادہ ہوتی ہے، تاہم اگر انڈوں کو صحیح توازن اور اعتدال میں کھایا جائے تو یہ ہماری غذا کو صحت مند بناتے ہیں۔
تاہم حال ہی میں ایسی تحقیق سامنے آئیں تھی کہ کولیسٹرول کا بڑھنا امراض قلب کا خطرہ بڑھا سکتا ہے، جبکہ فالج اور ہائی بلڈ پریشر جیسی بیماریوں کے لیے بھی یہ خطرناک ہے۔
مزید پڑھیں: انڈے صحت کے لیے مضر یا فائدہ مند؟
اس تحقیق کے سامنے آنے کے بعد ایسے سوالات اٹھائے جانے لگے کہ کیا انڈے بھی دل کی صحت کے لیے خطرناک ہوسکتے ہیں کیوں کہ اس میں کولیسٹرول کی مقدار کافی ہوتی ہے۔
تاہم ڈاکٹرز انڈوں میں موجود کولیسٹرول دل کی بیماریوں کے لیے مضر نہیں۔
انڈے امینو ایسڈز، اینٹی آکسائیڈنٹس اور آئرن سے بھرپور ہوتے ہیں اور اس کی زردی جسم میں چربی کے خلاف مزاحمت کرنے والے جز کولین کو بڑھاتی ہے جس سے موٹاپے کا خطرہ کم ہوتا ہے۔