ہواوے گوگل میپس کے مقابلے میں اپنی سروس لانے کے لیے تیار
اس سے پہلے ہواوے کی جانب سے امریکی پابندیوں کے بعد اینڈرائیڈ کے متبادل آپریٹنگ سسٹم کو متعارف کرایا گیا۔
ہواوے کی جانب سے امریکی پابندیوں کے بعد اینڈرائیڈ کے متبادل آپریٹنگ سسٹم کو متعارف کرایا گیا جو فی الحال اسمارٹ ٹیلیویژن یا ایسی ہی مصنوعات میں استعمال ہوگا۔
مگر اب یہ چینی کمپنی گوگل کی مقبول ترین میپس اپلیکشن کے مقابلے میں اپنا میپ لانے کے لیے تیار کررہی ہے۔
چائنا ڈیلی کی رپورٹ کے مطابق ہواوے ایک میپنگ ٹول کٹ اکتوبر میں جاری کرے گی جو موبائل ایپس اور سروسز کو مقامی میپس سے کنکٹ کرے گی اور یہ گوگل میپس کی جگہ لے گی۔