خاتون 5 ہزار فٹ بلندی سے گر کر کرشماتی طور پر بچنے میں کامیاب
یہ واقعہ کینیڈا میں پیش آیا جہاں ایک خاتون 5 ہزار فٹ لمبی چھلانگ لگا کر زندہ بچ گئی، حالانکہ پیراشوٹ کھل نہیں سکا۔
کیا آپ تصور کرسکتے ہیں کہ کوئی طیارے سے اسکائی ڈائیونگ کے لیے چھلانگ لگائے اور پھر اسے علم ہو کہ پیراشوٹ تو کھل ہی نہیں رہا، مگر ہزاروں فٹ بلندی سے گر کر بھی زندہ بچ جائے؟
یہ کسی فلم کی کہانی نہیں بلکہ حقیقت ہے اور ایسا ہی واقعہ کینیڈا میں پیش آیا جہاں ایک خاتون 5 ہزار فٹ چھلانگ لگا کر زندہ بچ گئی۔