سائنسدانوں کا جسم میں نیا عضو دریافت کرنے کا دعویٰ
سوئیڈن سے تعلق رکھنے والی ایک تحقیقی ٹیم نے جلد کے نیچے ایک نیا حصہ دریافت کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
یہ عام نہیں جب سائنسدان جسم کا بالکل نیا عضو دریافت کرلیں مگر سوئیڈن سے تعلق رکھنے والی ایک تحقیقی ٹیم نے جلد کے نیچے ایک نیا حصہ دریافت کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
درحقیقت یہ جلد کے نیچے خلیات کا ایسا نیٹ ورک ہے جو درد کے احساس دلاتا ہے جو کہ صدیوں سے آنکھوں کے سامنے ہونے کے باوجود اوجھل تھا۔
ویسے 2017 تک مانا جاتا تھا کہ انسانی جسم میں 78 اعضا ہیں مگر پھر میسینٹری (آنتوں کو معدے کے بیرونی حصے سے جوڑنے والی جھلی) کا اضافہ ہوا جس کے بعد یہ تعداد 79 ہوگئی جبکہ گزشتہ سال بھی ایک عضو دریافت کرنے کا دعویٰ سامنے آیا تھا تاہم ابھی تک اسے آفیشل حیثیت نہیں دی گئی۔