انسٹاگرام پر غلط معلومات کو 'رپورٹ' کرنے کا فیچر متعارف
اس فیچر کا استعمال کرتے ہوئے ایسی کسی بھی پوسٹ کو رپورٹ کیا جاسکتا ہے جو غلط معلومات پھیلا رہی ہو۔
فیس بک کی زیر ملکیت فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام نے نیا فیچر متعارف کروا دیا جس کا استعمال کرتے ہوئے ایسی کسی بھی پوسٹ کو رپورٹ کیا جاسکتا ہے جو غلط معلومات پھیلا رہی ہو۔
انسٹاگرام کی اسکرین پر ایک نیا آپشن 'رپورٹ' کا اضافہ کردیا گیا ہے، یہ آپشن صارفین کو اس لیے دیا جارہا ہے تاکہ انسٹاگرام پر غلط خبروں کے وائرل ہونے کا سلسلہ روکا جاسکے۔
صارفین کو ایپ پر جب کوئی مشکوک خبر نظر آئے تو وہ اس آپشن کا استعمال کرسکتے ہیں، جس کے بعد غلط معلومات (false information) کا ایک آپشن بھی سامنے آجائے گا۔
مزید پڑھیں: انسٹاگرام میں حساس مواد کی روک تھام کیلئے فیچر متعارف