سائنس و ٹیکنالوجی

گلیکسی نوٹ 10 کو بھلا دینے والا منفرد اسمارٹ فون

نیکس تھری میں واٹر فال ڈسپلے ڈیزائن دیا جارہا ہے جس کی جھلک کمپنی نے خود جاری کی ہے۔

ویوو وہ کمپنی ہے جس نے اپنے کانسیپٹ فون نیکس میں متاثر کن 91.24 فیصد اسکرین ٹو باڈی ریشو دیا تھا اور اب اس سیریز کا تیسرا فون جلد متعارف کرایا جائے گا۔

ویوو نیکس 3 کو حقیقی معنوں میں آل اسکرین فون قرار دیا جارہا ہے جس میں خم ایجز کو بڑھایا جائے گا جس سے بیزل خودکار طور پر کم ہوجائیں گے۔

نیکس تھری میں واٹر فال ڈسپلے ڈیزائن دیا جارہا ہے جس کی جھلک کمپنی نے خود جاری کی ہے۔

یہ واٹرفال ڈسپلے ڈیزائن ویوو نیکس 3 میں لوگوں کو سام سنگ کے ایجز کو بھلا دے گا۔

اس نئے فون میں اسکرین ایجز لگ بھگ فون کے بیک تک ہوں گی اور بظاہر اس میں کوئی بٹن نہیں ہوگا۔

اس کے بیک پر 3 کیمروں کا سیٹ اپ درمیان میں دیا جائے گا جو کہ کسی گھڑی سے ملتا جلتا ہوگا۔

ابھی یہ بھی واضح نہیں کہ اس میں سیلفی کیمرا پوپ اپ شکل میں دیا جائے گا یا اسکرین کے اندر نصب کردیا جائے گا۔

فوٹو بشکریہ ویوو

اس فون میں اسنیپ ڈراگون 855+ پراسیسر دیئے جانے کا امکان ہے اور یہ رواں سال کے آخر میں کسی وقت سامنے آسکتا ہے۔

ویوو کا پہلا نیکس فون دنیا کا پہلا فون تھا جس میں سلائیڈ آﺅٹ کیمرا دیا گیا تھا جبکہ نیکس 2 میں آگے کے ساتھ پیچھے بھی ڈسپے دیا گیا تھا، جس میں پرائمری کیمرے کو سیلفی کے بھی استعمال کیا جاسکتا تھا۔