ہواوے نے 6 جی انٹرنیٹ پر کام شروع کردیا
کینیڈا کے شہر اوٹاوا میں ہواوے نے اپنے آر اینڈ ڈی سینٹر میں 6 جی ٹیکنالوجی پر تحقیق شروع کردی ہے۔
چینی کمپنی ہواوے کے لیے 5 جی ٹیکنالوجی مشکلات کا باعث بنی کیونکہ امریکا نے اس کی وجہ سے اسے بلیک لسٹ کردیا۔
امریکی حکومت کو خدشہ ہے کہ ہواوے فائیو جی اور دیگر کمیونیکشن انفراسٹرکچر میں سیکیورٹی خامی پر مبنی بیک ڈور تیار کرسکتی ہے اور یہی وجہ ہے کہ وہ اس کے خلاف اقدامات کررہی ہے۔
ویسے 5جی ٹیکنالوجی ابھی گنتی کے چند ممالک میں ہی چند لاکھ افراد کو دستیاب ہے مگر ہواوے نے اگلی نسل کے موبائل انٹرنیٹ پر بھی کام شروع کردیا ہے۔